پنجاب کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون، سخت پابندیاں عائد

 پنجاب میں کرونا کے بڑھتے وار کو روکنے کے لئے مزید شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب محمد عثمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے انیس اور بہاولپورکے تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور دفاتربند رہیں گے۔ سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ہے، وہاں کے علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی اور ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا، لاک ڈان والے علاقوں میں اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ محمدعثمان کے مطابق ان علاقوں میں ملک شاپس، چکن ،گوشت، مچھلی شاپس، بیکریاں صبح7سے شام7بجےتک کھلی رہیں گی، اس کے علاوہ گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، آٹا چکیاں صبح نو سےشام7بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، ساتھ ہی فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس بھی صبح9سے شام 7بجے کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن