اسپیکر قومی اسمبلی   اسد قیصر کی  اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی   اسد قیصر کی  اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجود مجموعی سیاسی،معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال اور خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔اسپیکر اسد قیصر نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو قانون سازی کے ذریعے عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہونگے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ملک کورونا وباء کی شدت کے دوران سیاسی سرگرمیاں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ملکی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں مضمر ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام سی پیک منصوبے کے تحت جاری منصوبوں پر کام کے بروقت تکمیل کے خواہشمند ہیں۔سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، وفاق کے ساتھ شانہ پشانہ کھڑی ہے۔ملک کو بحران سے نکالنا پارلیمانوں میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن