آٹا چکی مالکان کو گندم کا کوٹہ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Dec 09, 2020 | 17:35

وقائع نگار خصوصی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) آٹا چکی مالکان کو گندم کا کوٹہ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا .عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے ہوئے جواب مانگ لیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے لیاقت علی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزاروں کے مطابق آٹا چکی ایسوسی ایشن گزشتہ کئی برسوں سے حکومتی کوٹہ سے گندم حاصل کررہی ہیں لیکن پنجاب حکومت نے 7 جولائی کو آٹا چکیوں کو گندم کوٹہ فراہم کرنے کے لئے نوٹیفکیشن کر دیا .درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس نوٹیفکیشن کے مطابق آٹا چکیوں کو کوٹہ کے مطابق گندم فراہم نہیں کی جا رہی. وکیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ، وزیر خوراک سمیت دیگر حکام کو درخواستیں دیں لیکن گندم فراہم نہیں کی گئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ کوٹہ کے مطابق گندم نہ ملنے پر مہنگا آٹا فروخت کرنے پر مجبور ہیں ,اس لیے حکومت کو آٹا چکی مالکان کو کوٹہ کے مطابق گندم فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں