امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے منصورہ میں ملاقات کی اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان قومی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دریں اثنا سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے بھی منصورہ میں سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ذکر اللہ مجاہد بھی موجود تھے.