پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کومسترد کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی اقدام مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کو فہرست میں شامل کرنا حقائق کے منافی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے عمل سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ مختلف مذاہب اور مذہبی ہم آہنگی پر مشتمل ہے۔ آئین پاکستان کو تحفظ  فراہم کرتا ہے ۔ امریکہ کی جانب سے حقیقت نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ امریکی رپورٹ حقائق سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا تذکرہ نہیں۔ بھارت میں بی جے پی لیڈر سرعام مذہبی آزادی پامال کرتے ہیں  بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں پر تشدد پوشیدہ نہیں ۔ گائے ذبح کرنے  یا کسی بہانے مسلمانوں پر حملے معمول ہیں۔

ای پیپر دی نیشن