لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے میانک اگروال 30 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔بائولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔،اعجاز پٹیل رینکنگ میں 23 درجے بہتری کے بعد38 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔