لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اور ؤسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ کپتان پیٹ کمنز نے 5 شکار کیے۔آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز تقریباً 50 سال بعد ایشیز سیریز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز بوب ولیس کے پاس تھا جہنوں نے 1982ء کی ایشیز سیریز میں 5 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پیٹ کمنز ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے 1962ء کے بعد ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 1962ء میں رچی بینوڈ نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔