پی ڈی ایم کا لانگ مارچ صرف کاغذوں میں ہوگا: مرتضیٰ لون

Dec 09, 2021

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما وسابق ایم پی اے پنجاب خواتین ونگ نئیر مرتضی لون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پی ڈی ایم کے لانگ یا شارٹ مارچ کوئی فرق نہیں پڑنے والا، پی ڈی ایم میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں جب سے پی ڈی ایم بنی ہے اس وقت سے عوام لانگ مارچ کا سن سن تنگ آ چکے ہیں اس بار بھی لانگ مارچ صرف کاغذوں میں ہو گا پی ڈی ایم کو چاہئے پہلے اپنی منفی سیاست کے خلاف لانگ مارچ کرے۔ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے عوام ایسے مسترد شدہ سیاست دانوں کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔وہ گز شتہ روزپارٹی آفس میں ضلع بھر سے ملاقات کے لیے آئی ہوئی پارٹی خواتین سے گفتگو کررہی تھیں ۔

مزیدخبریں