لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما سلوت سلیمان سکندر تارڑ نے کہاکہ حکومت گرانے استعفے لینے کا خواب کرپٹ اپوزیشن کا کبھی پورا نہیں ہوگا، فضل الرحمان کا روناد ھونا لگا رہے گا اور وہ اسی تنخواہ پر کام کرتے رہیںگے، وزیراعظم عمران خان کے بغض میں ساری اپوزیشن اسے لئے اکٹھی ہے کہ شایدانہیںبھی اقتدار میں آنے کا موقع مل جائے ، انہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں پاکستان کی عوام فیصلہ دے چکی ہے کہ اب چور ٹولے کا اقتدار اور سیاست سے خاتمہ ہو چکاہے، پی ڈی ایم کے مزید ٹکڑے ہونگے۔