لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے نجی کالج کے ایل ایچ وی ڈپلومہ سٹوڈنٹس کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل فوزیہ مشتاق سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ہائیکورٹ آفس کو اسی نوعیت کی درخواستیں 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا،عدالت تمام درخواستیں جسٹس جواد حسن کے روبرو سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ : طلبہ کو رول نمبر سلپس جاری نہ کرنے پر پاکستان نرسنگ کونسل سے جواب طلب
Dec 09, 2021