انڈونیشیا نے کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

Dec 09, 2021

بالی(آئی این پی) انڈونیشیا نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا جائے گا، تاہم ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مطلب امارت اسلامیہ کو باضابطہ تسلیم کرنا نہیں ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈی جی عبدالقادر جیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے لیے امارت اسلامیہ کے عزم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔عبدالقادر جیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈونیشیا افغانستان میں انسانی حقوق کی پاسداری، اور انسدادِ دہشت گردی کے عزم کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

مزیدخبریں