شِنہوا نے جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق سے متعلق چینی نقطہ نظر پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

Dec 09, 2021

بیجنگ (شِنہوا) چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر) نے "انسانیت کی مشترکہ اقدار کی پیروی، جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق سے متعلق چین کا نقطہ نظر" کے عنوان سے ایک رپورٹ، متعلقہ دستاویزی فلم کے ساتھ جاری کر دی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے انسانی اقدار کے بارے میں اہم بیانات سے رہنمائی حاصل کرتے اور ان اقدار کے حصول میں ملک کی طویل مدتی کوششوں کی بنیاد پر رپورٹ ادارہ جاتی استحکام، ثقافتی پس منظر، بنیادی قانون اور علمی نقطہ نظر سے ملک کے نظام کو عوام کے ذریعے چلانے کے چینی طریقہ کی عالمی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

مزیدخبریں