لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول تک رسائی کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ اقلیتی برداری پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برداری کے طالبعلموں کے لئے پنجاب میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دو فیصد کوٹہ متعارف کروایا گیا ہے۔ جبکہ حکومت دیگر صوبوں میں بھی اس طرح کے اقدامات کے لئے کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہارصوبائی وزیرنے اوقاف،حج،مذہب اور اقلیتی امور ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ’’ مینارٹی یوتھ ایکسپوزر پروگرام خیبرپی کے ‘‘میں شرکت کے موقع پر کیا۔
اقلیتوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول تک رسائی کیلئے اہم اقدامات کئے: اعجاز عالم
Dec 09, 2021