لاہو(لیڈی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب مسعود مختار نے کہا کہ پنجاب حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہے، محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے جاری پروگرامز کا بنیادی مقصد بھی آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنا اور ماں بچے کی صحت کو خصوصی اہمیت دینا ہے کیونکہ خاندان کی ترقی و خوشحالی ماں کی اچھی صحت سے مشروط ہے، فلاحی مراکز اور کلینک پربہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوںنے ان خیالات کااظہار حافظ آباد کے دورہ کے دوران محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی مراکز اور کلینک میں ملازمین کی کارکردگی اور سہولیات کی دستیابی کا جائزہ کے موقع پر کیا۔