لاہو(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم میں کوتاہی کا مطلب قوم کا مستقبل تاریک کرنا ہے۔ وہ ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ’’ عورتوں اور بچیوں کی سہولتوں تک رسائی‘‘ کے عنوان سے مشاورتی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو بہترین سہولتیں، اعلیٰ تعلیم وتربیت کی فراہمی معاشرے کا اولین فریضہ ہے۔ ہمیں اس اہم معاملے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ عورتوں کی اچھی تعلیم، بلند سوچ، اخلاق حسنہ اورکردار کے ذریعے گھر اور ملک جنت ارضی بن سکتا ہے ۔خواتین کا کردار ملکی ترقی کے لئے اہم ہے اور خواتین کی تعلیم سمیت بہترین سہولتوں تک رسائی سے پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔
بچیوں کی تعلیم میں کوتاہی قوم کا مستقبل تاریک کرنے کے مترادف ہے: یاور بخاری
Dec 09, 2021