اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ گورننس، خدمات کی فراہمی بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ بہتر کارکردگی اور گورننس کیلئے آئی ٹی کی مدد سے تیزی سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین گورننس، خدمات کی فراہمی بہتر بنانے پر توجہ دیں، بہتر کارکردگی اور گورننس کیلئے آئی ٹی کی مدد سے تیزی سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، عوام کی سرکاری ملازمین سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ۔
سرکاری ملازمین گورننس، خدمات کی فراہمی بہتر بنانے پر توجہ دیں: عارف علوی
Dec 09, 2021