دنیا کو کرپشن کی قیمت کئی کھرب ڈالر نقصان کی صورت میں برداشت کرنا پڑتی ہے: یو این او

Dec 09, 2021

 اسلام آباد (نامہ نگار) انصاف کا حصول، ترقی کے مواقع، عوامی خدمات اور پائیدار مستقبل ہر فرد کا حق ہے۔ کرپشن نہ صرف ان تمام حقوق بلکہ اور بھی کئی چیزوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ انسدادِ کرپشن کے عالمی دن، 2021ء کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این او ڈی سی غادا ولی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کو کرپشن کی قیمت کئی کھرب ڈالر کے نقصان کی صورت میں برداشت کرنا پڑتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ جرائم، استحصال اور محرومیوں کی راہ ہموار کرتی ہے۔ کرہ ارض اور اس پر بسنے والے لوگوں کے وجود کو خطرے سے دوچار کرتی ہے۔

مزیدخبریں