کامونکی (نمائندہ خصوصی) تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ والدہ اور بھائی معمولی زخمی ہو گئے۔ گذشتہ روز لاہور کا 16 سالہ زین اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ گوجرانوالہ سے واپس جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے نزدیک عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں زین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا۔ جبکہ اس کی والدہ اور بھائی معمولی زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔