چندگمراہ  افراد کا گناہ پاکستان پرنہیں تھوپاجاسکتا :ناصراقبال خان 

لاہور(سپیشل رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ناصر اقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان،مرکزی سینئر وائس چیئرمین مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمدمہرسلیم اورمرکزی چیف آرگنائزرسلمان پرویز نے کہا کہ چندگمراہ پاکستانیوں کا گناہ پاکستان پرنہیں تھوپا جاسکتا۔پاکستان میں ہرانسان کوامان ہے ،بھارت کی طرح ہمارے ملک میں کسی کو مذہب کی بنیاد پر امتیازی رویوں کاسامنا نہیں کرناپڑتا۔سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مٹھی بھر شرپسند عناصر ہمارے معاشرے کے نمائندہ ہرگزنہیں ہیں۔مرکزی کرداروں سمیت سوفیصد ملزمان قانون کے شکنجے میں ہیں،عنقریب دنیا اپنی آنکھوں سے ان درندوں کاانجام بد دیکھے گی۔ پاکستان کاہرفرد اورطبقہ مذہبی رواداری، امن اورانسانیت کاداعی ہے ، تشدد ہماری تربیت اورفطرت میں شامل نہیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔مرکزی عہدیداران نے مزید کہا کہ کوتاہ اندیش ہجوم نے جوکیااس کی سز ا 22کروڑ پاکستانیوں کونہیں دی جاسکتی۔سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں پاکستانیوں نے بیداراورزندہ ضمیر اورانسان دوست قوم ہونے کاثبوت دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت ،نفرت اورتعصب کاکلچر اسلامی تعلیمات اورہماری شاندارمعاشرتی روایات سے متصادم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...