پریانتھا کمارا کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے: مسعود اظہر 

Dec 09, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے ایک بیان میں کہا کہ پریانتھا کمارا کا ظالمانہ قتل پاکستان کے روشن اور خوبصورت چہرے پر بدنما داغ ہے۔ ہمارامطالبہ ہے پریانتھا کمارا کے قتل کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ دنیا بھر میں ہمارے پیارے دین اور وطن عزیز کے بارے میں جو غلط تاثر قائم ہوا ہے اس کاازالہ ہوسکے۔ مجرم کوئی بھی ہو ، کسی بھی سطح کا ہو، اس نے کوئی بھی جرم کیا ہو اسے از خود سزا دینے کااختیار شریعت نے کسی فرد کو نہیں دیا۔ مجرم کو سزا دینا مقتدر اداروں اور عدلیہ کا ہے۔توہین رسالت سمیت کسی بھی الزام میں از خود سزا دینے کی روش انتہائی خطرناک اور تباہ کن ہے ا س سے کسی کی بھی شخص کی جان ، مال ، عزت اور آبرو محفوظ نہیں رہے گی۔ پرنتھا کمارا کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

مزیدخبریں