لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پا کستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا کہ تعلیم انفرادی و اجتماعی طور پر سب کے لیے نہایت اہم ہے،تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے،جو قوم کو معاشی دولت،معا شی استحکام اور سیاسی قابلیت دیتی ہے، انفرادی طور پرتعلیم یا فتہ ہو نا کسی بھی ملک کی ترقی و استحکام کے لئے ضروری ہے،اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانو ں نے تعلیم و تربیت میں معراج پا کر دین و دنیا میں سر بلندی اور ترقی حا صل کی، سیکو لر نظام تعلیم کے بجائے پا کستان کی نظریا تی بنیادوں کو سامنے رکھ کر ہمیں ایسا نظام تعلیم واضع کر نا چاہیے جو ہمارے افراد اور معاشرے کے درمیان پْل کا کام انجام دے سکیں۔