لاہور(سپیشل رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چیئرمین ٹورازم ڈیپارٹمنٹ آصف محمود نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر عجائب گھر اعجاز احمد منہاس نے مشیر خاص کا استقبال کیا۔اورلاہور میوزیم کی تمام گیلریوں کی تفصیلات بتائیں۔جن میں ہرپہ ،موہنجوداڑو گیلری،سکھ گیلری، پینٹنگ گیلری، گندھارا گیلری،ہندو گیلری، اسلامی گیلری، علاقائی تمدن کی گیلری اور دیگر گیلریاں شامل تھی۔ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجاز احمد منہاس نے بتایا لاہور میوزیم کی انتظامیہ نوادرات کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین انداز اپنائے ہوئے ہے۔ میوزیم کی عمارت کو محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔آصف محمود نے لاہور عجائب گھر دورے کے دوران بہت خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ اس چیز کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ لاہور عجائب گھر کا شمار دنیا کے بہترین عجائب گھروں میں ہو رہا ہے۔بعد ازاں ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مشیر وزیراعلی پنجاب چیئرمین ٹورازم ڈیپارٹمنٹ آصف محمود کو پیش کی۔آصف محمود نے نوادرات کو نہایت بہترین انداز میں محفوظ کرنے پر ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اور ان کی ٹیم کو سراہا۔