اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )وزیر اعظم ،عمران خان کے انتخابی حلقہ میں واقع یونین کونسل پھلگراں میں نالہ کورنگ سے تقریبا60فٹ اونچائی پرواقع پرنس روڈپر تیزی سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیمنٹ کی سڑک تو موجود ہے لیکن نیچے سے زمین، تیزی سے کھسکتی جارہی ہے جو کسی بھی وقت ہیوی گاڑیوں سمیت نالے میں گر کر پاکستان کی تاریخ کے ایک نئے المناک سانحہ کو جنم دے سکتی ہے ، 2012میں نالے اور گہری کھائی پر، پرنس روڈ کے ساتھ ساتھ تعمیر کی گئی تقریباً60فٹ اونچی اور دو فرلانگ لمبی پتھروں سے بنائی گئی حفاظتی دیوار کو شدید نقصان پہنچا تھا لیکن لوکل گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ حکام نے کسی کی ذمہ داری کا تعین نہیں کیا تھا جس کے بعد ہونے والی طوفانی بارشوں سے یہ حفاظتی دیوار مکمل طور پر گر گئی اور سڑک کے کناروں سے مٹی بھی سرک سرک کر نیچے بہنے لگی ۔
ا یونین کونسل پھلگراں کی پرنس روڈلینڈ سلائیڈنگ کے باعث نیچے کھسکنے لگی
Dec 09, 2021