کوئٹہ (اے پی پی) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پشتو ادب کے معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار عمر گل عسکر کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم عمر گل عسکر پچھلے تقریباً پانچ عشروں سے قلم وکتاب سے وابستہ رہے. انہوں نے کہا کہ مرحوم کی گرانقدر علمی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. گورنر بلوچستان نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
گورنر بلوچستان کامعروف شاعر، ادیب اور کالم نگار عمر گل عسکرکی وفات پر تعزیت
Dec 09, 2021