جھل مگسی:بااثرافرادکاگھرپرحملہ،نوجوان اغواکرلیا:اعلیٰ حکام نوٹس لیں

گنداواہ( نامہ نگار)جھل مگسی کے علاقے موضع محمدانی اور موضع جودھانی کے رہائشی حبیب خان، غلام حیدر، مستی خان، عطا حسین ، گہرام خان ، اور زوجہ فقیر محمد راہیجہ مگسی نے گنداخہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل رات کے تاریکی میں بااثر افراد نے ہمارے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ہمیں حراساں کرنے کے بعد ہمارے نوجوان فقیر محمد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ہم نے بروقت اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی کو فون پر اطلاع دی مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ ہمارا نوجوان تاحال لاپتہ ہے اور معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہے یا ان کو قتل کردیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن