کوئٹہ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن عرفان نواز میمن نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بہترین انداز میں کر رہا ہیصفائی کرنے والا عملہ شہر میں صفائی و ستھرائی کی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہاہے ڈ یلی ویجیز ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوچکا ہے اور بہت جلد انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی ،شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے کچرہ اٹھانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے موجودہ اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں شہر میں چند جگہوں پر کچرہ پڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ شہر میں صفائی نہیں ہو رہی ہے گاڑیوں اور مشینریز کے معائنہ کا مقصد ہی یہی ہے کہ اپنے وسائل کا اندازہ لگانا اور صفائی کے نظام میں مزید بہتر کرنا ہے۔
محدود وسائل کے باوجود شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بہترین انداز میںجاری ہے،ڈپٹی کمشنر
Dec 09, 2021