جی ڈی اے کی ناقص کارکردگی،اہم کاروباری مراکز غلاظت کے ڈھیر

گوادر (بیورو رپورٹ) سی پیک کے بینر تلے مستقبل کے دبئی، گوادر کے اولڈ سٹی میں انفرا اسٹرکچر اور سیوریج کے ناقص نظام نے ادارہ جی ڈی اے کی کارکردگی کی پول کھول دی ہے۔ گوادر شہر کے اہم کاروباری مرکز اور چوک ملا فاضل چوک میں گٹریں ابل پڑیں جس کی وجہ سے پورا چوک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔تعفن اور گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ہے اور ٹرانسپورٹ کی روانی میں بھی خلل پیدا ہورہا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ادارہ جی ڈی اے نے شہر کی سیوریج سسٹم کو سسٹیمیٹک بنانے کیلئے کروڑوں روپے بغیر پلاننگ کے خرچ کرڈالے ہیں۔مگر نتیجہ زیرو ۔انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی ناکامی کے بعد اب جی ڈی اے اپنا نزلہ بلدیہ پر ڈال رہا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور محدود وسائل کے باوجود بھی میونسپل کمیٹی اپنے حصے کا کام کررہی ہے لیکن جب سے ادارہ جی ڈی اے نے شہر کی سڑکوں اور سیوریج کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا تب سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن