راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینیئر نائب صدر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی انتقامی کاروائیاں،جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات،ہتھکڑیاں اور جیلیں ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں،لطیف زر خان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،مشکل وقت میں کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میئر راولپنڈی سردار نسیم،ضیاء اللہ شاہ،راجہ حنیف ایڈوکیٹ،خالد سعید بٹ،گل خان مہمند،عصمت اللہ خان و دیگرمسلم لیگی راہنما ؤں کے ہمراہ صفدر آباد میں خان ہاؤس میں آکر لطیف زر خان کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا،مسلم لیگی راہنماؤں نے یوسی37 کے چیئرمین لطیف زر خان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا،اس موقع پر انجم اقبال مغل،چوہدری عمیر،ہمایوں میر،شاہد خان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
انتقامی کاروا ئیوں سے لیگی کارکنوں کے حوصلے پست نہیںہوسکتے،حنیف عباسی
Dec 09, 2021