گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گزشتہ رات انسپکٹر معظم نصیر اور وارڈن مظہر نے ریڑھی بان سے پانچ کلو پھل مانگا پورا پھل نہ دینے پر دونوں طیش میں آ گئے اور جی ٹی روڈ پر ہی ریڑھی کو الٹا دیا جس سے سارا سامان زمین پر گر گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی او سہیل فاضل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریڑھی بان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے انسپکٹر معظم نصیر اور وارڈن مظہر کو کلوز لائن کرتے ہوئے انسپکٹر ضمیر کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیااور ریڑھی بان کے نقصان کا ازالہ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی سٹی ٹریفک آفیسر سہیل فاضل نے کہا کہ کسی بھی شہری کیساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ریڑھی بان کا سامان پھینکنے والے انسپکٹر اور وارڈن کو کلوز ٹو لائن کردیا گیا
Dec 09, 2021