گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)رفیق انور میموریل ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کی طرف سے یونٹی گروپ کی بلامشروط حمایت کا اعلان، نامزد صدر ڈاکٹر سجاد مصطفی اور انکی کابینہ کومکمل تعاون کی یقین دہانی پی ایم اے گوجرانوالہ کے الیکشن کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کے وفدنے ڈاکٹر سجاد مصطفی کی سربراہی میں رفیق انور ہسپتال کا دور کیا۔وفد نے ایم ایس کرنل ڈاکٹر ساجد فاروق اور ہسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور اپنا منشور پیش کیا۔ رفیق انور ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں نے یونٹی گروپ کی بلامشروط حمایت کا اعلان کیا۔ اس ملاقات میں سنئیر پی ایم ایارکان ڈاکٹر ابرار کلیم خواجہ، ڈاکٹر میاں زاہد محمود،سابق صدر ڈاکٹر تحسین مظہر شیخ،ڈاکٹر آصف جاوید، ایم ایس کرنل ڈاکٹر ساجد فاروق، ڈاکٹر منطور حسین باجوہ، ڈاکٹر محمد علی چیمہ، ڈاکٹر عثمان عبیداللہ، ڈاکٹر عبدالوحید رندھاوا،ڈاکٹر حافظ وقار ظفر باجوہ، ڈاکٹر قیصر بٹ، ڈاکٹر روبینہ اشتیاق نے خصوصی شرکت کی۔ یونٹی گروپ کی طرف سے نامزد ارکان کابینہ، صدر ڈاکٹر سجاد مصطفی، نائب صدر ڈاکٹر گلزار احمد، لیڈی نائب صدر ڈاکٹر آسیہ آصف، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نئیر عمران حیدر، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عثمان غنی خواجہ اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر بلال نواز چیمہ نے تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔