گوجرانوالہ:جی ڈی اے کی ملی بھگت ،زرعی اراضی پرغیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز قائم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پرغیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹز قائم با اثر مافیا جی ڈی اے حکام سے ملکر بنا منظوری پلاٹننگ کر کے خریدوفروخت کرنے لگامنڈیالہ تیگہ۔کھیالی۔سادھوکی۔کامونکی۔وزیرآباد۔ قلعہ دیدارسنگھ   ۔ نوکھر۔ چہل کلاں ۔ راہوالی۔لدھیوالا وڈائچ ۔ مدوخلیل۔ چندداقلعہ۔کھیالی بائپاس۔ تلونڈی کھجوروالی اورکلاسکے میں غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹزمیں پلاٹس کی دھڑلے سے خریدوفروخت جاری ۔196 غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹزکے بعد نیامیگاسکینڈل منظرعام آنے کاانکشاف  ہوا ہے۔درجنوں شکایات کے باوجود جی ڈی اے حکام نے چپ سادھ لی ۔ذرائع کے مطابق بااثر مافیانے بنامنظوری سرکاری فیسوں کی ادائیگی کے بنا ہی زرعی زمینوں پرپلاٹنگ کرکیسادہ لوح عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے کادھندہ شروع کررکھا۔تمام تربنیادی سہولیات کی فراہمی جی ڈی ایسے منظوری کے دعوے کرکے پلاٹس کی خریدوفروخت کی جارہی ہے بعض غیرقانونی ہائوسنگ سوساٹیزمیں جعلسازی کے زریعے بجلی گیس کی فراہمی بھی ممکن بنائے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے چیرمین نیب ،کمشنرگوجرانوالہ،ڈی سی گوجرانوالہ سے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹزکے خلاف فوری کاروائی کرنے ان کے خسرہ نمبربلاک کرنے کامطالبہ کیا ۔دوسری جانب زرائع کاکہناہے کہ سابق ڈی سی نے 200 کے قریب غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹز کے خلاف جی ڈی اے حکام کوکاروائی کاحکم دیا  تھاجو کھڈے لائن لگادیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن