گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کارپوریشن عملے کی طرف سے غیر قانونی طور پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ کے بیٹے کی مارکی گرانے اور عدالتی حکم عدولی پر سول جج سدرہ انیق نے سی او میونسپل کارپوریشن خواجہ عمران ،ایس ایچ او دھلے سمیت آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اس موقع پرتوفیق بٹ نے کہا کہ ہم نے تمام ٹیکسز ادا کئے پھر بھی سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے عدالتوں کے فیصلوں پر یقین ہے انشاء اللہ سرخرو ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ہم نواز شریف کیساتھ ہمیشہ ہیں اور رہیں گے ۔
عدالتی احکامات کی حکم عدولی پرچیف آفیسر،بلڈنگ انسپکٹرکے وارنٹ گرفتاری
Dec 09, 2021