حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد زمان بھون کی اہلیہ اور سابق ناظم چودھری ذوالفقار چاند بھون کی ہمشیرہ کے چالیسویں کا ختم شریف ہائوسنگ کالونی بھون ہائوس میں ہو اجس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی علامہ محمد شہزاد مدنی نے کہا کہ انسان میں اس عارضی دُنیا میں آکر اپنے مقصدِ حیات کو یاد رکھنا چاہیے۔ حقوق العباد کا خیال رکھنا اور اس فرض کی ادائیگی ہر فرد پر فرض ہے۔ حقوق العباد سے جہاں نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوتا ہے اور اُخروی زندگی میں نجات نصیب ہوتی ہے وہاں معاشرے میں نظم و ضبط کا نظام بھی مستحکم ہوتا ہے اور ترقی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔
چودھری محمد زمان بھون کی اہلیہ کے چالیسویں کا ختم،اہم شخصیات کی شرکت
Dec 09, 2021