مکرمی! حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 6 بجے شام سے پہلے شیلٹر ہوم نہیں کھولے جاتے 6بجے تک کئی سو افراد لائنوں میں لگے باہر کھڑے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جس سے کرونا پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ شیلٹر ہوم میں داخلہ شام 4 بجے شروع کردیا جائے جب کوٹہ 150 افراد مکمل ہوجائے تو گیٹ بند کردیا جائے لوگوں کو لائن میں نہ لگایا جائے۔ (ظہیر انجم تبسم ،خوشاب)