کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) قرآن و سنت کا نظام پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل و مساوات کا درس دیتا ہے جو انسان اللہ کا بندہ بن جائے تو اسے کسی قسم کا خوف نہیں رہتا۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنماں میاں اقبال عزیز،چودھری آصف شفیق آرائیں،حاجی عاشق حسین پہلوان اور چودھری صادق سندھو بلا پہلوان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سامراجی نظام نے ہمیشہ انسانیت کو ذلیل و خوار کیااس نظام نے ہر دور میں لوگوں کو اپنی غلامی میں رکھنے کیلئے نت نئے قوانین بنائے۔ سودی قرض عوام کیلئے ایسا پھندہ کہ جس سے عوام کا نکلنا دشوارہو چکا پاکستان کو سود کی ایسی دلدل میں پھنسا دیا گیا، جس سے نکلنا اب محال ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ آج سود کے قرض کو اتارنے کیلئے بھی مزید سود پر قرض لینے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنی حماقتوں کی وجہ سے دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ غربت اور مہنگائی کا سونامی حکومتی کشتی کو لے ڈوبے گا۔
غربت اور مہنگائی کا سونامی حکومتی کشتی کو لے ڈوبے گاـ: اقبال عزیز، آصف شفیق
Dec 09, 2021