عوام کو سابقہ حکمرانوں کی عیاشیوں  کی سزا مل رہی ہے: انور زئی

Dec 09, 2021

شہدادپور(نامہ نگار)شہدادپور تحریک انصاف کی جانب سے پریس کلب کے تعاون سے وفاقی حکومت کی سستا راشن اسکیم میں عوامی سہولت کے  کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما انور زئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حساس پروگرام اور سستا راشن اسکیم پاکستان کو مدینہ ریاست کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔سابقہ حکمرانوں کرپشن و عیاشیوں کو پاکستان کی غریب عوام مہنگائی اور غربت کی صورت میں بھگت رہی ہے۔
پی ٹی آئی جلد ان لٹیروں سے لوٹی  دولت واپس لے گی۔

مزیدخبریں