سکھر (بیورو رپورٹ ) سکھر کے علاقے پرانا سکھر بھوسہ لائن کچی آبادی بھٹائی ٹاؤن کے مکینوں نے پولیس اور ،بااثر بلڈراور میونسپل کارپوریشن کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت فہیم کلاچی ،خادم شیخ،افتخار سجن خان و دیگر نے کی اس موقع پر متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ہم لوگ( کچی آبادی )یہاں پر گذشتہ کئی سالوں سے آباد ہیں اور لیز کیلئے متعلقہ محکموں کو فائلز دے رکھی ہیں کچی آبادی کیساتھ قائم غیر قانونی بھٹائی ٹاؤن شپ کے جعلساز بلڈر نے پہلے یہاں قبضہ کیا اب یہ ٹاؤن شپ کسی اور کو فروخت کردی ہے بھٹائی ٹاؤن شپ کا حالیہ بااثر بلڈر پولیس اور بلدیہ کیساتھ ملکر کچی آبادی پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے اور ہمیں زبردستی گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ہم اپنے آشیانے اجڑنے نہیں دینگے مظاہرین نے بتایا کہ علاقے میں قائم پولیس چوکی عملہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے الٹا شکایات کندہ کو بلاکر ہراساں کرتا ہے اگر میونسپل کارپوریشن یہ جگہ کسی اور کو دینا چاہتی ہے تو پہلے اس جگہ پر ہمارا حق ہے ہمیں لیز دی جائے۔