ڈہرکی/گھوٹکی ( نامہ نگاران‘پی پی آئی) ڈہرکی میں20 روز قبل پسند کی شادی کر نے والے نوجوان جوڑے کو قتل کے بعدبغیر غسل کفن کے گڑھے میں ڈال کر مٹی میں دبا دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ شادی کا پتہ چلنے پر علاقے کے بااثروڈیرے جوڑے کے دشمن بن گئے تھے اور پھرنو بیاہتاجوڑے کو کراچی سے پکڑ کر ڈہرکی لایا گیا تھا۔نوجوان اویس کے والد غفار لغاری نے پریس کلب پر احتجاج کیا اور قرآن پاک کتاب اٹھا کر بتایا کہ بااثر افرادنے بیٹے اور بہو کو قتل کر کے بغیر غسل اور کفن کے دفن کردیا ہے ،نوجوان کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے اویس لغاری نے کراچی کی عدالت میں اقرانامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد علاقے کے بااثر جوڑے کے دشمن بن گئے تھے اطلاع ملی ہے کے بیٹے کو کراچی سے پکڑ کر ڈہرکی لایا گیا اورنوجوان جوڑے کو قتل کے بعدبغیر غسل کفن کے گڑھے میں ڈال کر مٹی میں دبا دیا گیا اس نے بتایا کہ میںڈہرکی تھانے پر قرآن پاک لیکر گیا ہوں مگر پولیس بااثر شخص کے سامنے بے بس ہے اس پاک کتاب کے واسطے میری بیٹے کے معاملے کی انکوائری کی جائے اوراعلیٰ حکام نوٹس لیکر بااثر شخص کو گرفتار کر کے میرے بیٹے لغاری اور بہو اقراکی لاشیں برآمد کی جائیں۔
ڈہرکی میں 20 روز قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
Dec 09, 2021