قیدیوں کو کارآمد بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں:تاشفین عالم

نوشہروفیروز/ہالانی /دریاخان مری ( نامہ نگاران)ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم نے ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز کا دورہ کیا،انہوں نے نے جیل میں قائم تربیتی مرکز، تعلیم بالغان مرکز اور اسلامی تعلیم مرکز کا دورہ کیا اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران قیدیوں سے مسائل معلوم کیئے اور قیدیوں کو بتایا کہ کسی بھی قیدی کو اگر کوئی قانونی مدددرکار ہے تو اسے مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھنا خوش آئند عمل ہے، جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے  اور قیدیوں کی تعلیم و تربیت خاص توجہ دی جائے ،اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کوآگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ جیل کے قانون کے مطابق تمام قیدیوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔، اس موقع پراسٹنٹ کمشنر نوشہروفیروز احسان اللہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن