علماکرام نظام کی خرابیوں کیخلاف  احتجاج بلند اور یوم مذمت منائیں۔ اسلم فاروقی

Dec 09, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ علماکرام نظام کی خرابیوں کے خلاف بھی احتجاج کریں اور یوم مذمت منائیں جس کی وجہ سے سیالکوٹ کا درد ناک واقعہ رونما ہوا ہے چونکہ نظام کی ہی خرابی کے باعث توہین مذہب کے گستاخ ملعونوں کو سزا نہیں دی جاتی ہے اور آسیہ ملعونہ جیسے گستاخ ملعونوں کو مغربی استعماری طاقتوں کے اشاروں پر ملک سے باہر نکال دیا جاتا ہے مرکز فاروقیہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ہمارا پیارا پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور اس کے قیام کے لئیں ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں اس لئے نہیں دی تھی کہ ہم مقاصد پاکستان کو پس پشت ڈال کر مغربی استعماری طاقتوں کے اشاروں پر چلنے لگے اور اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز میں بے حیائی و بے شرمی کو عام اور سود کی لعنت کو ملکی نظام کا حصہ بنائیں انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ مقاصد پاکستان سے انحراف کا ہے اور اس لئے ہمیں مقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل اور عملدرآمد کے لئے جدوجہد اور مغربی استعماری طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں سے منہ موڑنا ہوگا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جیلوں میں بند توہین مذہب کے گستاخ ملعونوں کے مقدمات کو تیزی سے چلایا جائے اور گستاخ ملعونوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

مزیدخبریں