کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی نے اپنے طلباء کو جدید تحقیقی پیشرفت سے آراستہ کرنے کے لیے ایکٹیو لرنرز لیکچر سیریز کے عنوان سے ایک لیکچر سیریز کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے کا پہلا لیکچر گزشتہ روز شعبہ ہذاکی سماعت گاہ میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر شعبہ فزیالوجی سے 1995 ء میں گریجویشن کرنے والی ڈاکٹرامبر یاسمین جو اس وقت سہگل کینسرسینٹر ،جیوش جنرل ہسپتال کینیڈا میں سینئرسائنسی اور کلینکل ریسرچ مینجر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں نے کہا کہ کئی دہائیوں کی تحقیق کے بعد بھی اوورین کینسر عالمی سطح پر خواتین کے لیے اب بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیموتھراپی کو جلد ہی ہر فرد کے لیے ملٹی فیکٹوریل پرسنلائزڈ دوائی سے بدل دیا جائے گا۔انہوں نے موجودہ طریقہ علاج اوراس کے مستقبل کے تناظر کیا ہو سکتے ہیں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔آخر میں ڈاکٹر عارفہ ساونور نے ڈاکٹر یاسمین کوشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لیکچر کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین شعبہ فزیالوجی جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے ٹیکنالوجی ایک نعمت ہے اگر اس کا استعمال دانشمندی اور حکمت کے ساتھ کیاجائے توہم انسانی صحت کو درپیش بہت سارے مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔