توشہ خانہ کیس : حکومت نے  پھر مہلت مانگ لی

Dec 09, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواء کی استدعا کی جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انفارمیشن کمشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں