کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں اٹھا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کل 10 دسمبر کو پٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف احتجاج کرے گی۔ ملک بھر میں 17 دسمبر کو گیس بحران پر احتجاج کریں گے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں کیا جائے گا۔ سندھ میں اپوزیشن کی غلط سیاست کی مذمت کرتا ہوں۔ بلدیاتی قانون 2021ء میں اختیارات میں اضافہ ہوا۔ صوبے کے عوام متحدہ بانی کی سیاست کو مسترد کریں گے۔ نئے بلدیاتی نظام پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔بلاول بھٹو سے یورپ، جنوبی امریکا، افریقہ کی بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والے کوہ پیما اسد علی میمن نے کراچی میں ملاقات کی۔