آرمی چیف کی زیر صدارت کو ر کمانڈر ز کا نفرنس ، سیالکوٹ واقعہ کا نو ٹس ، ملوث  عنا صر کیخلاف زیر و ٹا لرنس کا اعادہ

Dec 09, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے  مسلسل عالمی امداد کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں  آرمی چیف کی زیرصدارت 245ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے سیالکوٹ واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصرکے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعادہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے سرحدوں پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری تربیت اور ڈاکٹرائن کے جائزے کیلئے تربیتی عمل ضروری ہے۔ کور کمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعادہ کیا اور کانفرنس میں ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔ افغانستان کی صورتحال پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں استحکام سے خطے میں استحکام آئے گا۔ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں