سالانہ سرچ 2021:گوگل کا پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا اعلان

Dec 09, 2021

 کراچی(کامرس رپورٹر) گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ وہ سرچز ہیں جن کے باعث،سنہ 2020ء کے مقابلے میں،سنہ 2021ء کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔ اس فہرست میں کھیلوں،موویز، ڈراموں اور انیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں اور ملک میں، گزشتہ برس کے مقابلے میں، ایک منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس سال، پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔ سنہ 2021ء کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔ ذیل میں مقبول ترین سرچز دی گئیں ان میں 1۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، 2۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 3۔پاکستان سپر لیگ، 4۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، 5۔ٹی 20 ورلڈ کپ، 6۔پاکستان بمقابلہ زمبابوے، 7۔بھارت بمقابلہ انگلینڈ ، 8۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، 9۔پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ، 10۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا شامل ہیں۔ گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔ اس سال، کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحا نہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے،سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔1۔شعیب ملک، 2۔آصف علی، 3۔فخر زمان، 4۔شاہین آفریدی، 5۔حسن علی، 6۔محمد رضوان ، 7۔شاداب خان، 8۔عابد علی، 9۔دانش عزیز ، 10۔حارث رؤف شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں