آئرن اور سٹیل کی برآمدات میں 72.51 فیصد اضافہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک سے آئرن اورسٹیل کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبرتک کی مدت میں آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے ملک کو 67.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.51 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے ملک کو39.07 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اکتوبر2021 میں آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے ملک کو10.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں کم ہے۔گزشتہ سال اکتوبرمیں آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے ملک کو22.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال 2021 میں آئرن اورسٹیل کی برآمدات کاکل حجم 117.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن