اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار 11 ارب سے محروم

Dec 09, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس اتار چڑھائو کے بعد43800 پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44139پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور سرمایہ بھی نکال لیا گیا ۔بدھ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے  ایس ای 100انڈیکس میں6.62پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43853.49پوائنٹس سے کم ہو کر 43846.87 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں11ارب 49کروڑ94لاکھ 30ہزار991روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ75کھرب16ارب 1کروڑ85 لاکھ24 ہزار445روپے سے کم ہو کر75 کھرب4ارب 51کروڑ90 لاکھ93ہزار 454روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 23 کروڑ31لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو8ارب روپے مالیت کے22 کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مجموعی طور پر350کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،196میں کمی اور120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں