لاہور (کامرس ڈیسک) ایکسپو 2020 کے دوران حکومت پنجاب نے ایک بین الاقوامی کاروباری بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پنجاب کے وزیر صنعت و ترقی میاں محمد اسلم اقبال، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عرفہ اقبال نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ مینجمنٹ کمپنی اور گلوبل پیکیجنگ فلم لمیٹڈ اور پیٹ پاک فلمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جہاں یہ دونوں انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ کے ذیلی ادارے ہیں۔انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ کے گروپ سی ای او نوید گوڈیل اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی معظم سید کے درمیان پاکستان پویلین دبئی ایکسپو 2020 میں معاہدے پر دستخط کیے گئے تاکہGPAK اور PETPAK ایک پیداواری سہولت کے قیام اور صوبے میں جی ڈی پی کی پائیدار نمو کے ساتھ ساتھ تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ IPAKگروپ میں ساڑھے13 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور یہ 2023 کے وسط تک کام شروع کردے گی۔مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مستقبل میں فلموں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیےGPAKاور PETPAK کو اس سال کے شروع میں IPAK نے ایک بڑے گرین فیلڈ کے توسیعی منصوبے کے طور پر تشکیل دیا تھا، جس سے پنجاب کے ایک اہم خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری سے انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ کو BOPETفلمیںمارکیٹ میں متعارف کروا کراپنی مصنوعات کی حد بڑھانے میں مدد دے گی اور پروجیکٹ کے لائیو ہونے کے بعد اس کی BOPP فلموں کی استعداد کو 60ہزار ٹن سالانہ تک بڑھانے میںبھی مدد ملے گی وہیں یہ تقریباً 600 براہ راست اور 1000 بالواسطہ ملازمتوں کے ساتھ روزگار کے قابل ذکر مواقع پیدا کرکے پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔نوید گوڈیل نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈکا شروع سے ہی ویژن ہے کہ عالمی سطح پرپیکیجنگ فلم کی صنعت میں اپنی اعلیٰ ترین معیاری مصنوعات اورخدمات کی بدولت پاکستان کی قیادت کی جائے۔ قائداعظم بزنس پارک میں متعارف دونوں نئی پروڈکشن سہولیات سے ہماری پیداوار بے مثال بلندیوں تک پہنچنے کی امید ہے اور اس سے سینکڑوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔‘‘علی معظم سید نے کہا کہ’’ پاکستان کی ابھرتی ہوئی پیکیجنگ انڈسٹری کا ملک کی تصوراتی ترقی میں ایک امید افزا کردار ہے جبکہ قائداعظم بزنس پارک ہماری ماڈل اسٹیٹس میں سے ایک ہے جس کے انفراسٹرکچر کا موازنہ عالمی سطح پر کسی بھی جدید انڈسٹریل اسٹیٹ سے کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ گلوبل پیکیجنگ فلمزلمیٹڈکی یہ سرمایہ کاری پاکستان کے صنعتی شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔‘‘
گلوبل پیکجنگ فلمز اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے مابین معاہدہ
Dec 09, 2021