ملکی نظام عدل میں بہت سی خامیاں، انصاف نہیں ہوپاتا،ساجد نقوی

Dec 09, 2021

 اسلام آبا د(خبر نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان میں نظام عدل میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلی سطحی کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں ، پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ انویسٹی گیشن، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے ، جب تک منصفانہ انویسٹی گیشن ، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دبا ؤسے پاک نظام نہیں ہوگا. اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔

مزیدخبریں