اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس(موٹروے نارتھ زون) کی جانب سے اسپیشل بچوں کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مہمانِ خصوصی ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجاد تھے، آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، قوتِ بصارت سے محروم بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا،موٹروے پولیس کے انسپکٹر ثاقب وحید نے ملٹی میڈیاکے ذریعے روڈ سیفٹی پریزنٹیشن پیش کی۔ جس میں انہوں نے ٹریفک سے متعلق امور پر روشنی ڈالی جن پر عمل کر کے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ روڈ سیفٹی کے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے، صحیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے،آخر میں مہمانِ خصوصی ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجاد کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی اسپیشل بچوں کے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی دوسرے افراد کے لیے ہے۔
روڈ سیفٹی سپیشل بچوں کیلئے بھی اتنی اہم ہے جتنی دوسروں کیلئے، شیخ اظہر سجاد
Dec 09, 2021